اہل خانہ کو لوٹنے سمیت ڈاکے، چوریاں، 41 موٹر سائیکل، 6 گاڑیاں بھی غائب

March 22, 2023

راولپنڈی،اسلام آباد( (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 22موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز،نقدی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو پانچ گاڑیوں، 19موٹرسائیکلوں ملکی وغیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، موبائلز، لیپ ٹاپس، بیٹریوں اور دیگر قیمتی اشیا ءسے محروم کردیاگیا۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں وزیر اعظم آفس کے پرائیویٹ سیکرٹری عابد حسین مغل کی جیب سے موبائل اڑا لیا گیا۔تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں زاہد فاروق کے گھرمیں 4 ملزمان داخل ہوئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر گھروالوں کوایک کمرے میں بندکردیا اور گھرسے 13 تولے طلائی زیور ، 50 ہزار روپے،موبائل ، پسٹل 30 بور اورریوالور38 بور لے کرفرارہوگئے۔تھانہ نصیرآباد،ریس کورس کے علاقہ اکرم شہیدروڈپر دوموٹرسائیکل سوار عاصم بلال سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور45سو روپے چھین کر فرا رہوگئے۔تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈپر شہریار کاموبائل ،فیز8میں فرحان کے گھر سے 8لاکھ روپے ، سونا 6 تولے ،ایل ای ڈی اور فون چوری کرلیاگیا۔شالیمارکے علاقے میں تجمل کے گھر کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے ، پانچ ہزار ڈالر، 14تولہ زیور، ترنول کے علاقے میں سید رضاکے گھر سے بیس تولہ زیور، نقدی پانچ لاکھ روپے تالے توڑ کراڑا لی گئی۔ شالیمارکے علاقے میں تجمل کے گھر کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے ، پانچ ہزار ڈالر، 14تولہ زیور، ترنول کے علاقے میں سید رضاکے گھر سے بیس تولہ زیور، نقدی پانچ لاکھ روپے تالے توڑ کر چھین لیاگیا، تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں شہزا د کے ساتھ اشفاق نے پلاٹ کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہوئے 35لاکھ روپے ہتھیالیے۔ دیگر وارداتیں تھانہ سٹی، رتہ امرال، پیرودھائی ، بنی ، نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی ،کینٹ ،ریس کورس،صدربیرونی، آبپارہ، آئی ایریا ، سبزی منڈی ، شمس کالونی،کھنہ کے علاقے میں سیف الرحمان سے نقدی ، کورال کے علاقے میں ارشد کی الیکڑک اور تابنے کی کیبل، کورال کے علاقے میں محسن سے موبائل، محمد علی سے موٹرسائیکل اور نقدی وموبائل