فری آٹا پوائنٹس پر فراہمی کے حوالے سے شکایات

March 22, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں فری آٹا کے پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شکایات سامنے آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مورگاہ کے علاقے میں ایک ٹرک بھجوایا گیا۔آغاز پر فوٹو سیشن کے بعد کہاگیا کہ یہ تو اڈیالہ کیلئے تھا اور ٹرک واپس چلا گیا۔پھر ایک اور ٹرک آیا اس میں سے بھی فوٹو سیشن کے بعد مطلوبہ تعداد سے کم آٹا نکلا۔جس کی شکایت لے کر علاقہ مکین ڈی سی آفس گئے ۔لیکن فیلڈ وزٹس کے باعث ڈپٹی کمشنر موجود نہیں تھے۔ادھرڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم فری آٹا پوائنٹس کا دورہ کیااور فری آٹے کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فری آٹے کی فراہمی لیے 10میگا اور 170 ٹرک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران مستحق اور متوسط طبقے کو تین آٹے کے تھیلے دیے جائیں۔