15سماج دشمن پکڑے گئے

March 22, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)15سماج دشمن پکڑے گئے۔ پولیس نے 6ملزمو ں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کرلی۔ 6ملزموں سے ایک کلاشنکوف، رائفل اورچار پستول برآمد کر لئے گئے ۔ پولیس نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28 کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ صدر بیرونی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عمیری گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔