اعظم وزن کم نہ کرے لیکن جسم کھلاڑی جیسا بنالے، معین خان

March 23, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اعظم خان اپنا وزن کم نہ کرے لیکن اپنا باڈی شیپ ایسی کرے کہ کھلاڑی لگے، جسامت سے ایسا نہیں لگتا کہ یہ تین تین گھنٹے بیٹنگ کی پریکٹس کرتا ہے۔ گلیڈی ایٹرز میں ہم سرفراز احمد کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اس لئے ندیم عمر سے درخواست کی کہ اعظم خان کے مستقبل کا سوال ہے اسے اسلام آباد یونائیٹڈ میں جانیں دیں ۔جب زلمی کے خلاف نمائشی میچ میں اعظم خان جلد آئوٹ ہوگیا تو اس نے کہا کہ یہ تو نمائشی میچ ہے ابھی پی ایس ایل باقی ہے۔ہم نے اعظم کو گھر سے سپورٹ دی۔ ادھرپی سی بی ویب سائٹ کو انٹر ویو میں اعظم نے کہا کہ مجھے علم تھا کہ سرفراز بھائی کی موجودگی میں مجھے موقع نہیں ملے گا۔ ڈرافٹ سے دو دن قبل میری ٹریڈ ہوئی اور میں نے گلیڈی ایٹرز کو خداحافظ کہا۔یہ فیصلہ مشکل تھا۔