مقامی کھلاڑی ضروری، لیگ چار غیر ملکی نہیں جتواسکتے، عاقب جاوید

March 23, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم نے بہت تجربات کیے، کبھی برینڈن میک کولم کو تو کبھی اے بی ڈویلیئرز کو ، بڑے ناموں کو لانے سےبات نہ بنی کیونکہ جب تک مقامی کھلاڑیوں کی اسٹرنتھ نہیں ہو گی کامیابی نہیں مل سکتی، چار غیر ملکی کھلاڑی آپ کو لیگ نہیں جتوا سکتے۔بدھ کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی فیصلے خود کرتا ہے، انہوں نے خود بیٹنگ اوپر کرنے کا فیصلہ کیا اور ثمین رانا نے انہیں سپورٹ کیا۔ ہم حقیقت میں ایک فیملی ہیں ،راشد خان نے کہا تھا کہ کھیلوں گا تو صرف لاہور قلندرز سے اب اور پلیئرز بھی ایسا کہہ رہے ہیں۔ فخر زمان کو 7، شاہین شاہ آفریدی کو چھ، حارث رئوف کو ہمارے ساتھ 5سال ہو گئے ہیں، راشد خان ہمارے ساتھ تین سال سے ہے،اب آٹھ نو کھلاڑی تو آپ کے پاس رہتے ہیں اس کا مطلب آپ کی ٹیم بن چکی ہے، ہم نے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا، لوگ اس کے لیے ہمیں گالیاں دیتے تھے۔ زمان خان کو اس کی مہارت کی اتنی پہچان کرا دی ہے کہ اس کو یقین ہو گیا ہے کہ وہ کیا کیا کر سکتا ہے۔