کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں اسجد اور محمد آصف دو، دو شاندار سنچری بریک کھیلے،آصف کا ایونٹ میں یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے ایک دن میں دو سنچری بریک کھیلے۔ ایونٹ کے تیسرے دن اسجد اقبال نے (127 اور 103)، محمد آصف نے (134 اور 112) کے دو، دو شاندار سنچری بریک لگائے، عبدالستار (112) اور شاہد آفتاب (108) نے بھی سنچری بریک کھیلے۔ محمد آصف ، اسجد اقبال ، علی حمزہ ، حسنین اختر، سہیل شہزاد ، شان نعمت ، عبدالستار ، احمد طارق، رانا عرفان اور سلطان محمد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے ۔ نتائج کے مطابق ایان مارک جان نے آصف ٹوبہ ، عامر سہیل نے نادر شاہ، عبدالستار نے سیف علی خان، رانا عرفان نے حسنین سیاب، سلطان محمد نے اسد خان، شیخ ایم مدثر نے علی رضا ، احسن رمضان نے محمد عبداللہ، مبشر رضا نے صہیب اسد ، آکاش رفیق نے وسیم عباس، شاہد آفتاب نے مدثر یعقوب ، محمد سجاد نے ایم فیضان، محمد آصف نے آفتاب بیگ ، اسجد اقبال نے برجیش خان کو زیر کر دیا۔