• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ شروع، بھارت اور ویسٹ انڈیز کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کپ شروع ہوگیا۔ تاہم بارش نے زمبابوے میں ہونے والے میچوں کو متاثر کیا، پاکستانی ٹیم اپنی مہم جمعے کو انگلینڈ سے کھیل کر شروع کریگی ۔ انڈر 19 ورلڈکپ کے باقاعدہ آغاز سے قبل آئی سی سی کی جانب سے وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ فوٹو شوٹ نمبیا کے نیشنل پارک میں کیا گیا۔ ہرارے میں جمعرات کو میزبان اور اسکاٹ لینڈ کا میچ مکمل طور پر بارش کی نذر ہوگیا۔ بلاوایو میں بھارت نے ڈک لوئیس پر امریکا کو چھ وکٹ سےشکست دی، امریکا نے 107رنز بنائے ، بھارت نے چار وکٹ پر99 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ نمبیا میں ویسٹ انڈیز نے تنزانیہ کو پانچ وکٹ سے ہرایا، ناکام ٹیم نے122رنز بنائے جو فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر124 رنز بناکر پورا کرلیا۔

اسپورٹس سے مزید