لاہور ہائیکورٹ، 1990 تا 2001 کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم

March 23, 2023

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس دوست ملک نے تحائف دیئے وہ بھی بتایا جائے، کوئی چیز چھپائی نہیں جاسکتی، سارا ریکارڈ پبلک کیا جائے، بغیر ادائیگی کے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تحائف کے ذرائع بتانیکی ہدایت پر اعتراض کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست نمٹا دی، درخواست گزار نے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کے خلاف اپیل فائل کرنا ہے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے، بغیر ادائیگی کے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔