سگو آپریشن میں شہید سکیورٹی فورسز کے تینوں جوان سپرد خاک، آئی ایس پی آر

March 23, 2023

راولپنڈی(آئی این پی ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران کی شرکت،آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک د اسد اور سپاہی عیسی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی ، تینوں جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے ۔