صحافی صدیق جان اور محمد ادریس مقدمہ سے ڈسچارج

March 23, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے صحافی صدیق جان اور محمد ادریس کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ گزشتہ روز ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے کہا کہ پہلے یہ دیکھنا ہے کہ یہ صحافی ہے کہ دہشت گرد، تفتیشی افسر نے محمد ادریس کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ محمد ادریس کا کوئی کردار نہیں ہے اس کو کیس سے ڈسچارج کر دیں۔