بیٹے کی جگہ جعلی طریقہ کار پر اسکا ہم نام بھرتی کرنے کا نوٹس لیا جائے

March 23, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع بونیر کے رہائشی سابق ملازم ایریگیشن ڈپارٹمنٹ حسن ذادہ نے بیٹے کی جگہ جعلی طریقہ کار پر اسکا ہم نام بھرتی کرنے کے خلاف صوبائی حکومت سے نوٹس لیکر فوری انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں65سالہ حسن زادہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے انصاف کیلئے کھبی بونیر میں احتجاج کرتا ہوں کھبی دھرنا دیتا ہو ں لیکن آج تک مجھے انصاف نہیں ملا انہوںنے بتایا کہ محکمہ ایرگیشن میں 40سال سے اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری کیساتھ کر تا رہا اور ریٹائر منٹ کے بعد میرے خالی پوسٹ پر حکومت نے اشتہار برائے بھرتی شائع کیا جسکے انٹرویو میں میرا بیٹا اکرام اللہ بھی شریک ہوا اور اول پوزیشن پر ایا تھا ،سن کوٹہ میں بھی حقدار تھا جبکہ میرٹ پر بھی پہلے نمبر ایا تھا جسکی بھرتی کا ارڈر بھی جاری ہوا جسکی کاپی میرے پاس موجود ہے لیکن اُس وقت کے صوبائی وزیر ابپاشی محمود خان نے میرے ساتھ انتہائی نا انصافی کر کے میرے بیٹے کی جگہ اپنے رشتہ دار اکرام اللہ ساکن مٹہ ضلع سوات کو اسامی پر تعینات کر دیا جبکہ اشتہار میں یہ کوٹہ بونیر کا تھا جس پر باہر کسی ضلع سے تعیناتی نہیں ہو سکتی تھی اور اسکے رشتہ دار نے انٹر ویو بھی نہیں دیا تھا انہوںنے کہا کہ کچھ دن احتجاج کے بعد اُس وقت کے وزیر ابپاشی محمود خان نے میرے گھر تشریف لاکر مجھے یقین دہانی کرائی کہ میں اپکے بیٹے کو دوسرے کسی پوسٹ پر لگادونگا لیکن آج تک اس پر بھی عمل نہیں کیا گیا، انہوںنے کہا کہ ہمارے گھر کے پاس مڈل سکول میں چوکیدار کی پوسٹ خالی تھی اور اس سکول کو ہم نے زمین کا کچھ حصہ بھی دیا تھا اس سکول چوکیدار کے پوسٹ پر بھی سابق ایریگیشن منسٹر محمود خان نے مجھے لکھ کر دیا تھا کہ اپکے بیٹے کو بھرتی کرینگے لیکن سکول چوکیدار کے پوسٹ پر بھی کسی اور کو بھرتی کیا گیا