پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن نےمطالبات کے انبار لگا دیئے

March 23, 2023

پشاور (لیڈی رپوٹر)پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن ایل ار ایچ مکے ملازمین نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صوبائی چئرمین محمد وارث خان اور صوبائی صدر محمد علی سمیت دیگر عہدیداران نے کی جنہوںنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ چئیرمین وارث خان درجہ چہارم پی ایم سی ایسوسی ایشن کے علاج کے دوران ناروا سلوک اور اقدام قتل کی مذمت کرتے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایچ ڈی ابرار خٹک ،اے ایچ ڈی طارق برکی اور میڈیکل بی وارڈ کے ایچ او ڈی ڈاکٹر عطاء محمد کے خلاف فوری ایف ائی ار درج کی جائے جبکہ سرکاری ہسپتالوں اور ایل ار ایچ سے کرپٹ نجی منیجمٹ کا خاتمہ اور انکا کڑا احتساب کیا جائے ،خیبر پختونخوا کے درجہ چہارم ملازمین کو بھی ڈاکٹرز ،نرسز اور پیر امیڈیکس کے طرز پر ایچ پی اے دیا جائے ،ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ اور تعلیم یافتہ چہارم ملازمین کو چالیس فیصد سن کوٹہ پر عمل کیا درامد کیا جائے ،2022سے 2015تک ملازمین کو جی پی فنڈ پینشن کا حق دیا جائے ،جملہ ایم ٹی ائی ہسپتالوں سے درجہ چہارم بر طرف ملازمین کو بحال کیا جائے اور ٹرا نسفرز منسوخ کئے جائیں اور صحت کارڈ میں کلاس فور ملازمین کو 10فیصد شیئر دیا جائے بصورت دیگر رمضان المبارک کے بعد صوبہ گیر احتجاج کر کے سڑکو ں پر دما دم مست قلندر ہوگا جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور ایل ار ایچ انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔