میپکو ریجن میں طوفان بادو باراں سے بجلی کا نظام درہم برہم

March 23, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکوریجن میں طوفان بادوباراں سے بجلی کا نظام شدید متاثرہوا،ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، وہاڑی، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان آپریشن سرکلز کے زیر انتظام علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے ساتھ ساتھ پولز، تاریں اور ٹرانسفارمرز زمین بوس ہوگئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی سربراہی میں جنرل منیجر آپریشن انجینئر ناصر ایاز گرمانی، چیف انجینئر ا واینڈ ایم ڈسٹری بیوشن رانا محمد ایوب اور انچارج پاورکنٹرول سنٹر عرفان بشیر نے پاور کنٹرول سنٹر میں موجود رہ کر بجلی بحالی کی مانیٹرنگ کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر ریجن کے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو بجلی بحالی کے احکامات جاری کئے گئے۔منگل کی شام سے رات گئے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہنے والی بارش کے بعد بجلی بحالی کے اقدامات شروع کئے گئے۔میپکو کی 200سے زائدلائن سٹاف کی ٹیمیں بجلی بحال کرنے کے لئے فیلڈ میں الرٹ رہیں۔ گرنے والے پولز، ٹرانسفارمرز اور تاریں نصب کرکے بجلی بحال کی گئی۔