انڈسٹری ایریا میں چھاپے، غیر قانونی اسمگل شدہ اسپرے برآمد

March 23, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی سمگل شدہ سپرے برآمد کر کے3 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مظفرآباد نے مخبر کی اطلاع پر انڈسٹری ایریا میں ملزمان عباس۔ ساجد اور شاہد کے گوداموں پر چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کی سمگل شدہ سپرے زرعی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔