قرارداد پاکستان کی منظوری نے مسلمانوں کو روشن مستقبل کی نوید سنائی، کرنل (ر) سلیم ملک

March 23, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر) 23مارچ 1940ء کولاہور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کو ایک منزل دکھائی اور نصب العین کا تعین کیا۔اس تاریخی اجلاس میں مسلمانوں کا جوش وخروش قابل دید تھا۔قرارداد پاکستان کی منظوری نے مسلمانوں کو روشن مستقبل کی نوید سنائی۔ ان خیالات کااظہار تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن کرنل(ر) محمدسلیم ملک نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں جاری تقریبات یوم پاکستان کے سلسلے میں’’ 23مارچ 1940ء کے تاریخ ساز جلسے کا آنکھوں دیکھا حال‘‘ بیان کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ۔