انٹرنیٹ پر 3 کلو وزنی کیلے دیکھ کر لوگ حیران

March 23, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کیلا غذائیت سے بھرپور پھلوں میں سے ایک ہے، اس سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اکثر لوگ اسے زیادہ تعداد میں بھی کھاتے ہیںلیکن اب ایسا کیلا سامنے آیا ہے جسے شائد ہی ایک انسان پورا کھا سکے۔

انڈونیشیا کے قریب ایک جزیرے میں اگنے والے کیلوں کی ویڈیو انٹرنیٹپر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دکھائی دینے والے کیلے نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس جزیرے پر اگنے والے کیلے کا وزن 3 کلو کا ہوتا ہے اور اس کا درخت ناریل کے درخت جتنا طویل ہوتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کیلے کو مکمل تیار ہونے میں تقریباً 5 سال لگتے ہیں اور اس لیے یہ اتنا زیادہ نہیں اگایا جاتا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر متعدد لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے اس پھل کو خود وہاں جا کر دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔