صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

March 24, 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)یوم پاکستان کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے مختلف سطح کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے جن میں 65 سال سے زائد عمر کے مرد، 60سال سے زائد عمرکی خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد شامل ہیں جو اپنی سزا کا ایک تہائی حصہ مکمل کر چکے ہیںتاہم یہ معافی قتل، جاسوسی، ملک دشمن سرگرمیوں، عصمت دری، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں ملوث قیدیوں کیلئے نہیں ہیں۔