جونیئر ڈاکٹرز کے حکومت سے مذاکرات ناکام، ہڑتال کے دوسرے دور کا اعلان

March 24, 2023

لندن(نمائندہ جنگ) انگلینڈ میں جونیئر ڈاکٹرز نے تنخواہوں کے معاملے پر حکومت کے ساتھ بات چیت میں ناکامی کے بعد ہڑتال کے دوسرے دور کا اعلان کر دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (بی ایم اے) نے کہا کہ اراکین منگل 11 اپریل اور ہفتہ 15 اپریل کے درمیان شفٹوں میں 96 گھنٹے کی ہڑتال کریں گے۔ یہ اعلان گزشتہ ہفتے کے 72 گھنٹے کی ہڑتال کے بعد آیا ہےواضح رہے گزشتہ ہفتے کی ہرتال میں ہزاروں آپریشنز اور اپوائنٹمنس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی یونین نے کہا کہ ہڑتال ’’مایوسی کے ساتھ’’کی جارہی ہے ڈاکٹرز کی یونین بی ایم اے 2008کی سطح پر تنخواہ کی بحالی کا مطالبہ کر رہی ہے یونین نے کہا کہ یہ ’’مایوسی کے ساتھ‘‘ ہے کہ وہ مزید کارروائی کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے وزراء پر الزام لگایا ہے کہ اب بھی ہمارے تنازع کو حل کرنے کیلئے ایک قابل اعتماد پیشکش یا کسی بھی پیشکش سے انکار کر رہے ہیں۔ بی ایم اے 2008کی سطح پر تنخواہ کی بحالی کے لیے بحث کر رہی ہے جو کہ 30فیصد سے زیادہ اضافے کے برابر ہے۔واضح رہے برطانیہ کے تقریباً85 فیصد ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروس اے اینڈ ای کا ویٹنگ ٹائم 24گھنٹوں سے تجاوز کر چکا ہے جس سے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی اموات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے حکومت نے اگر اس معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو برطانیہ کے سب سے بڑے ادارے این ایچ ایس کو کوئی بھی تباہی سے نہیں بچا سکے گا۔