چیف ٹریفک آفیسر نے اہلکاروں کیساتھ ڈیوٹی پوائنٹس پر روزہ افطار کیا

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نعیم شاہد نے ٹریفک افسران کے ساتھ ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر روزہ افطار کیا اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر نے بوسن روڈ بائی پاس چوک پر ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔ سی ٹی او ملتان کی جانب سے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ٹریفک سٹاف کے لیے ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطار کا سامان پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔