مجیب الرحمان شامی، طاہر خلیل، الطاف حسن قریشی اور دیگر صحافیوں کیلئے صدارتی اعلیٰ اعزازات

March 24, 2023

اسلام آباد ( جنگ نیوز )تقسیم اعزازات کی قومی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک بھر کی ممتاز شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے مزبن کیا ، جنگ اسلام آباد کے بیورو چیف حافظ طاہر خلیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا گیا جبکہ مجیب الرحمٰن شامی کو ہلال امتیاز ، جاوید چوہدری کو ستارہ امتیاز ، الطاف حسن قریشی کو ہلال امتیاز ،ضیا الدین مرحوم کو بعد از مرگ ستارہ امتیاز، اسلام آباد کے سینئر صحافی اشرف ہاشمی مرحوم کے بیٹے سید شمون اشرف ہاشمی کو بھی صدر مملکت نے اعلیٰ سول ایوارڈ پیش کئے ۔ روزنامہ مسلمان کے ایڈیٹر اور اخبار فروش یونین کے تاحیات سیکریٹر ی جنرل ٹکا خان کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیا گیا۔ جبکہ عارف نظامی مرحوم کا یوارڈ ہلا ل امتیاز انکی بیوہ نے وصول کیا۔