بنگلہ دیش کی دس وکٹ سے کامیابی

March 25, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا میں کھیلے گئےتیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی بار کسی ون ڈے انٹرنیشنل 10وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔سلہیٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 101 رنز بناسکی، کورکن ٹکر 28 اور کرٹس کیمپر36 رنزکے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود 5، تسکین احمد 3 اور عبادت حسین 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔میزبان ٹیم نے وکٹ گنوائے بغیر 102 رنز بنالئے، کپتان تمیم اقبال 41 اور لٹن داس نے 50 رنز بنائے، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے اہنے نام کی۔