چیئرمین سلیکشن کمیٹی بلوچستان اسمبلی و ایم پی ایز ہاسٹل کوئٹہ کا اعلامیہ

March 25, 2023

کوئٹہ(پ ر)چیئرمین سلیکشن کمیٹی بلوچستان اسمبلی وایم پی ایز ہاسٹل کوئٹہ کے بیان میں ان تمام امیدواروں جنہوں نے بلوچستان اسمبلی اور ایم پی ایز ہاسٹل کی مختلف خالی اسامیوں جن کے تحریری ٹیسٹ جوپیر27مارچ کو صبح10 بجے منعقد ہورہے ہیں کو تاکید کی ہے کہ وہ کمرئہ امتحان میں موبائل فون یا کوئی کتابچہ ساتھ نہ لائیں جس امیدوار سے مذکورہ اشیاء برآمد ہوئیں اسے کمرئہ امتحان سے نکال دیا جائے گا۔ مزید برآں تمام امیدوار اپنی سواری کی پارکنگ کے خود ذمہ دار ہوں جبکہ تمام امیدوار اپنا نام اور سیریل نمبر اسمبلی کی ویب سائٹ اور ایم پی ایز ہاسٹل کے استقبالیہ روم سے معلوم کرسکتے ہیں۔