بارش کے باعث رمضان بازاروں میں رش کم، گرانفروشی نہ رک سکی

March 25, 2023

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سبزی اور فروٹ کے نرخوں پر قابوتو نہ پایا جا سکا مگر بارش کے باعث تاجر پریشان رہے ۔چھ رمضان بازاروں میں بیٹھے سٹال ہولڈرز اور دکاندار گاہگوں کی آمد کیلئے بارش بند ہونے کی دعا مانگتے رہے۔ افطاری کاوقت ہو نے پر انہیں سبزی اور فروٹ کل کیلئے سنبھالنا پڑے۔ جمعہ کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نرخوں پر کوئی سبزی ، فروٹ ، مرغی گوشت، انڈے ، دودھ اور دہی دستیاب نہ تھے ۔ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے لیموں چائنا 496،کھٹی 240روپے ، آلو کےنرخ 56روپے ، پیاز 153، ٹماٹر کے ریٹ 110روپے، لہسن 372، ادراک672، مرچ سبز 116، بیگن66، کریلا 147، فراش بین 145، ٹینڈا 70 ، ماڑو 69 ، گھیرا 80،پھول گوبھی 77، بند گوبھی 36، لوکی 108، کدو 85 ، حلوہ کدو 72، مٹر 120،اروی 176 ، شلجم 58، مولی 54، گاجر 58،مونگرا 77 ،کریلا 150،بھنڈی 180،چونگا ں 640،شکر قندی 165روپے ،سفید کدو50 روپے کلو جبکہ پالک 21، چقندر 70 سرسوں24، سبز دھنیا 27، پودینا8روپے فی گڈی مقرر تھی مگر ہر سٹال ہولڈرز کا اپنا اپنا نرخ تھا ۔ اسی طرح کالا کلو سیب 325، سیب گولڈن 228، سیب سفید 220، سیب گولہ 120، سیب ایرانی 370، انار قندھاری 470، امرو د 186، کیلا 320، کینو 285،سپیشل کینو 335، مالٹا 200،شکری 230 ، مسمی 200، خربوزہ 170،تربوز 100،انگو ر ٹافی 296، کھجور 530 ، کھجور سپیشل 480 ، کھجور کالی لال 320 ،کھجور عربی 530 ،گرما 140، گنڈیری 144،بیر 138، چوکوترا 20 ،ناریل 450،چیکو 220 ، پپیتا 246 اور سٹرابری 247روپے ، کیوی 340، انڈے 238روپے درجن ، مرغی زندہ 335روپے کلو، دودھ 160 روپے لٹر اور دہی 180 روپے کلو ریٹ مقرر تھا مگر ہر چیز سٹال ہولڈروں کی خواہش کے مطابق من مانے نرخوں پر فروخت کی جارہی تھی۔