فری آٹا لینے کیلئے آنیوالوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے‘ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن

March 25, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب جاوید اختر محمود نے اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز اور اے سی مری کامران حسین کے ہمراہ جی پی او چوک کا دورہ کیا۔ انہوں نے شناختی کارڈ کی سکیننگ اور ریکارڈ اندراج کے بعد آٹا تقسیم عمل کو مانیٹر کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملہ کو ہدایت کی کہ آن لائن سسٹم میں فری آٹا ریلیف لینے کیلئے آنیوالوں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے۔