نئے کھلاڑی افغانستان کیخلاف میچ میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے، شاداب

March 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نروس ہونے کے باعث نئے کھلاڑی افغانستا ن کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔ہم نئےکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اُترے تھے، نئےکھلاڑیوں سےاچھی کارکردگی نروس ہونےکی وجہ سےنہیں ہوسکی۔بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کم اسکور کے باوجود پاکستانی بولرز نے فائٹ بیک کیا جوخوش آئند ہے۔اگلے دو میچز جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔عمر گل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کر کے آئیں ہیں، پاکستان اور شارجہ کی کنڈیشنز میں فرق ہے، کھلاڑیوں کو تیاری کا بھی زیادہ ٹائم نہیں ملا۔غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈیبیو کرنے والے احسان اللہ نے زبردست بولنگ کی، پہلے اوور میں وکٹیں لیں، دیگر بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی ہے۔