اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

March 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سعید آباد انویسٹی گیشن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد ولد گل خان نے 28 فروری کو سعید آباد کے علاقے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے اسلحہ کے زور پر نقدی 14 لاکھ 50 ہزار چھینے تھے،واردات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس آئی او سعید آباد کی سربراہی میں تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تکنیکی و انٹیلیجنس ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔