کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود‘ زیارت میں 29 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی

March 26, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہاگذشتہ روز زیارت میں 29، چمن 14، ژوب08،اور پشین میں 05،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12، بارکھان18،دالبندین22، گوادر29، قلات 09،خضدار24،لسبیلہ 31 ، نوکنڈی 23،سبی 26 ، تربت30،ژوب12اور زیارت میں 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیاآج اتوارکوصو بے کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔