• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفات پانیوالے کیسکو ملازمین کے بچوں میں تقررنامے تقسیم

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی خصوصی ہدایات پرایمپلائز سن کوٹہ کے تحت دوران ملازمت حادثاتی اور طبعی طورپروفات پانے والے کیسکو ملازمین کے بچوں کوملازمت دینے کے سلسلے میں ایک تقریب کیسکوہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوئی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرمرزا اعزاز بیگ، چیف انجینئر ٹیکنکل میر مجیب الرحمن مری، چیف انجینئرآپریشن انجینئرعادل عزیز، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن محمد اورنگزیب کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر مرزا اعزاز بیگ اور دیگر افسران نے کمپنی کے 11مرحوم ملازمین کے بچوں میں مختلف عہدوں پر بھرتی کے آرڈرزتقسیم کئے۔
کوئٹہ سے مزید