• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتح 2 ای آر میزائل سائنسی مہارت کا مظہر ہے‘ ضیا لانگو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور سائنسی و تکنیکی مہارت کا مظہر ہے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ فتح2 ای آر کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں پیش رفت اور قومی خود انحصاری کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سائنسی ماہرین اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابلِ فخر ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید