• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ضلعی کچہری میں ملزمان پر فائرنگ، ایک زخمی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی کچہری کے احاطے میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے ملزمان پر فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے بیٹے کو گزشتہ روز دو افراد نے خنجر کے وار کرکے زخمی کیا تھا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا بدھ کو ملزمان کو پیشی کے لیے ضلعی کچہری لایا گیا تو ملزم نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید