• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی شیخان میں پانی کی قلت،مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا

کوئٹہ ( پ ر)کلی شیخان فلاحی کمیٹی کے چیئرمین محبوب لالا اللہ داد محسن پھٹان فیض اللہ بڑیچ حافظ عطاءاللہاوردیگر نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ کلی شیخان میں پانی کی قلت کا مسئلہ برقرار ہےجس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہےاہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت سے متعلق بارہا آواز اٹھائی گئی اور مسئلہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں بھی لایا گیامگر تاحال صورتحال میں خاطر خواہ بہتری نہ آنا انتہائی افسوسناک ہے رئیسانی روڈ بڑیچ اسٹریٹ کاکڑ قلعہ اور قبرستان گلیمیں واسا کے ملازمین کی جانب سے پانی کی مبینہ غیر قانونی ترسیل کی متعدد بار نشاندہی کی جا چکی ہےتاہم اہلِ علاقہ کے مطابق تاحال کوئی مؤثر اور قانونی کارروائی نظر نہیں آئی پانی کی شدید قلت کے باعث اہلِ علاقہ مہنگے داموں ٹینکر منگوانے پر مجبور ہیں عوام کی کوئی داد رسی نہیں ہو رہی انہوں نے حکامِ بالا سے پُرزور مطالبہ کیا کہ کلی شیخان میں پانی کی قلت، غیر قانونی ترسیل کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید