کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان کا اجلاس آج ( منگل 13 اکتوبر کو ) دن 12 بجے ہوگا۔ پارٹی کے ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں 14 اکتوبر 2026 کے احتجاجی مظاہروں کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اتحاد میں شامل پارٹیوں کو وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔