• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام آج مظاہرہ ہوگا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے اعلان کردہ احتجاج پر غور کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آج بدھ 14 اکتوبر کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ سہ پہر 3 بجے ہوگا جس کی قیادت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی اور ضلع کوئٹہ کے قائدین کرینگے جبکہ تمام اضلاع میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل پارٹیاں احتجاجی مظاہرے کریں گی ۔
کوئٹہ سے مزید