کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ، سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ، صوبائی امیر خیبرپختونخوا مولانا قاضی گل الرحمٰن نکیال ، صوبائی امیر بلوچستان مولانا قاری مہراللہ ، صوبائی امیر مولانا عزیز احمد شاہ امروٹی ، صوبائی امیر پنجاب مولانا ثناء اللہ فاروقی ، صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالوہاب ڈھیر، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف، سرپرست اعلیٰ مولانا ڈاکٹر شمس الہدیٰ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو آئینی و سیاسی بحران سے نکالنے کا حل مذکرات کی میز پر نکالا جائے آئین کی بالادستی میں ہی پارلیمنٹ کا وقار اور جمہوریت کی مضبوطی ہے ملک کو تماشہ گاہ بنادیا گیا ہےطاقت کے بل بوتے پر غیرآئینی فیصلےسے ملک تباہی کی طرف جائے گا۔