• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موسم سرماسے قبل سوئی گیس پریشربحال کیاجائے‘ جمعیت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق کی زیرصدارت ہوا جس میں تجاویز پر تفصیلی غور‘شہر کو درپیش سنگین مسائل ، امن و امان کی مخدوش صورتحال، بڑھتی ہوئی بدامنی، عوام کے جان و مال کے تحفظ ، گیس لوڈشیڈنگ اور دیگر شہری مشکلات سمیت جماعتی شعبہ جات ، کمیٹیوں کی کارکردگی پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ کوئٹہ کے شہری پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں موسمِ سرما کی آمد سے قبل گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اجلاس میںجنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس،مفتی محمد روزی خان، حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ عبدالغنی شہزاد، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ رشید احمد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، مولانا محب اللہ، مفتی محمد سعید،حاجی صالح محمد، حاجی ولی محمد بڑیچ ، حاجی قاسم خان خلجی، مفتی نیک محمدفاروقی، میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ، مفتی روزی خان بادیزئی، حاجی محمد شاہ لالا، شاہ زاہد مشوانی، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، مولانا علی جان،مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، سیٹھ اجمل خان بازئی، مولانا جمال الدین حقانی، حاجی عطاء محمد شمشوزئی، مفتی رشید احمد، حافظ حبیب الرحمن اور دیگر شریک ہوئے۔
کوئٹہ سے مزید