• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر بلوچستان نے تعمیر نو یونیورسٹی کوئٹہ ایکٹ کی توثیق کردی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت گورنر بلوچستان نے تعمیرِ نو یونیورسٹی کوئٹہ ایکٹ 2026 کی صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد ایکٹ کی توثیق کر دی۔ بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق بل 12 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی سے منظور ہوا جبکہ 13 اکتوبر کو گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد اسے ایکٹ کی حیثیت دے دی گئی ایکٹ کے تحت تعمیرِ نو یونیورسٹی کوئٹہ کا قیام نجی شعبے میں عمل میں لایا جائے گا جس کا مرکزی کیمپس کوئٹہ میں ہوگا۔ یونیورسٹی کو تدریس، تحقیق، وظائف، ڈگریوں کے اجرا اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کیمپسز، ذیلی کیمپسز، کالجز اور تحقیقی مراکز قائم کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ایکٹ میں طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی مواقع، مالی معاونت اور مستحق طلبہ کے لیے وظائف کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں میرٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔ یونیورسٹی کو تعلیمی، مالی اور انتظامی خودمختاری دی گئی ہے، تاہم اسے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متعلقہ قواعد اور تعلیمی معیار سے متعلق تقاضوں کی پابندی کرنا ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید