دور جدید میں سوشل میڈیا طاقت ور ہتھیار، مصطفیٰ کمال

March 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دور جدید میں سوشل میڈیاایک طاقت ور ہتھیار بن چکا ہے جس کا مثبت استعمال ملک میں انقلاب برپا کرسکتا ہے ،اگر آج کے ان نامسائد حالات سے نمٹنا ہے تو ہمیں دور حاضر کے حساب سے چلنا ہوگا،ہمیں اب ملکر اس شہر کے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا، اب ایک جدید دور ہے اور اس دور میں ہمیں کسی کا گریبان نہیں پکڑنا اب ہمیں اپنے حقوق کی جنگ ٹوئیٹر پر لڑنی ہے،اپنے مسائل کو دنیا تک سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچانا ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے ٹرینڈز چلائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر مردم شُماری کی مہم کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قامخانی، اراکین رابطہ کمیٹی، ارکین سی او سی، اراکین ڈیجیٹل میڈیا اینڈ کمیونیکیشن موجو تھے۔