جڑواں شہروں سے اشتہاریوں سمیت 49 سماج دشمن پکڑے گئے

March 26, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے اشتہاریوں سمیت 49سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 6ملزموں کو گرفتار کرکے 9کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کرلی ۔ مختلف واقعات میں 4ملزموں کو گرفتار کرکے چار پستول برآمد کر لئے گئے۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 کو راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دیا ۔ تھانہ وارث خان پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث منا ہزاریہ گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاجن سے مسروقہ رقم ایک لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔ نیو ٹاؤن پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکےشہریوں سے چھینے گئے 4لاکھ 50ہزار روپے برآمدکرلئے ۔ آراے بازار پولیس نے ایک ملزم سے پتنگیں برآمدکرلیں۔ کوٹلی ستیاں پولیس نے قیمتی چوری شدہ لکڑی برآمدکرکے تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ ملزموں کے زیراستعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔اسلام آبادپولیس نے بھی گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 21 اشتہاری مجرموں اورعدالتی مفروروں کو گرفتار کرلیا۔ مختلف علاقوں سے تین منشیا ت فروشوں سمیت 6جر ائم پیشہ عناصرگرفتار کرکے منشیات اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔تھانہ شالیمار پولیس ٹیم نے گھروں میں چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے نقدی اور طلا ئی زیو رات کل ما لیتی 31 لا کھ روپے برآمد کرلئے ۔تھانہ نون پولیس ٹیم نے چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر کے 4لا کھ روپے برآمد کرلئے ۔