سندھ حکومت کا نمائندہ ظاہر کرکے لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم گرفتار

March 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خود کو سندھ حکومت کا نما ئندہ ظاہر کرکے لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے والا ملزم گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم ایاز خان عادی مجرم اور درجنوں بار جعلسازی، غیر قانونی اسلحہ، فراڈ، سہولت کاری اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ملزم کیخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں جعلسازی اور رقم ہتھانے کی درجنوں درخواستیں اور مقدمات بھی درج ہیں،ملزم سے ایک غیر قانونی پستول اور محکمہ داخلہ سندھ کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔