عوامی کالونی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

March 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی کالونی پولیس نے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو مبینہ مقابلےمیں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرارہو گیا۔ ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق پولیس گشت پر مامور تھی کہ 2و ڈ اکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن ، چھینے ہوئے 2موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ، گرفتارڈاکوکی شناخت فضل الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے گرفتار ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کرکےملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔