حوثیوں کا ڈرون حملہ، یمنی وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف بچ گئے

March 27, 2023

صنعاء (ایجنسیاں)یمن کے وزیر دفاع محسن الداعری اور چیف آف سٹاف صغیر بن عزیز حوثی ملیشیا کے حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ الکدحہ کے علاقے میں قافلےپر کیا گیا، ایک فوجی ہلاک ، تین زخمی ،حملہ ایک ڈرون کے ذریعے تعز شہر کے جنوب میں الکدحہ کے علاقے میں قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق فوجی ذرائع نے اطلاع دی کہ حوثیوں کی زیر قیادت حملے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ذرائع نے تصدیق کی کہ وزیر دفاع، چیف آف سٹاف، گورنر تعز اور ان کے ساتھ موجود افراد اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ کی وجہ سے ایک کار جل گئی۔ یہ قافلہ تعز گورنری کے مغربی ساحل پر واقع شہر المخا سے تعز شہر آرہا تھا جسے حوثی ملیشیا نے نو سال سے محصور کر رکھا ہے۔