عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنا دینگے، پیپلز پارٹی

March 27, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملک میں ایک سازش کے تحت افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا پی ٹی آئی کا بیرونی ایجنڈا ہے پارٹی اس ایجنڈے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے اتوار کو صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر حیدر خان جمالی اور اقلیتی ونگ کے نائب صدر سنجے کمار پنجوانی سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری ، ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگاعام انتخابات وقت پر ہوں گے پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق و بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔ ملاقات میں پارٹی امور ، سیاسی صورتحال اور ملک و صوبے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔