تیز رفتار ہائی ایس ا لٹنے سے ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے

March 27, 2023

اٹک( نما ئندہ جنگ) تر نول فتح جنگ روڈ پر بھال پھاٹک کے قریب کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ہائی ایس ا لٹنے سے ڈرائیور سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوار ٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیازخمیوں میں 32 سالہ فدا حسین، 34 سالہ ناصر شہزاد، 26 سالہ شیر احمد، 27 سالہ عظمت حسین اور40 سالہ شہزاد علی شامل ہیں۔