عوام کا سرکاری سستے آٹے کے کوٹو ں کی منسوخی پر تشویش کااظہار

March 27, 2023

پشاور (وقائع نگار )کوہ دامان پشاور کے عوام نے سرکاری سستے آٹے کوٹوں کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ تمام فلور ایجنسیوں کے منسوخ شدہ کوٹے بحال کیے جائیں تاکہ مستحق عوام کو سستی قیمتوں پر آٹے کی دستیابی ممکن ہو سکے اس سلسلے میں کوہ دامان کے سماجی رہنماء شوکت خان ادیزئی، مریم زئی کے ناظم نور محمد ٹھیکیدار اور یوسف خیل کے ناظم سراج خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری سستے آٹے کے کوٹوں کو منسوخ کر دیا ہے جس سے کوہ دامان کے مختلف علاقوں ادیزئی، مریم زئی، اضاخیل، متنی اور یوسف خیل کے مستحق لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور غریب طبقے کو پریشانی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کونسلرز اور ناظمین کے ہاتھوں اور ایجنسیوں کے ذریعے سرکاری سستے آٹے تقسیم کا عمل ہوتا تھا اور اب یہ عمل بند کر دیا گیا ہے انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ اور ڈی سی پشاور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مذکورہ کوٹہ بحال کیا جائے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکے