ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائلڈلائف کنزرویشن ڈے منایا گیا

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام وائلڈلائف کنزرویشن ڈے بارے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ دوسرے جانداروں پر انسانی اثرات اور موجودہ ماحول کی تبدیلی اور جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے ساتھ ان کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔انہوں نےطلباء و طالبات کے بنائے ہوئے پوسٹر اور ماڈلز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات ہمارے نوجوانوں کے اندر اپنے ماحول اور دوسرے جانوروں سے محبت پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا نے کہا کہ جانوروں کی زندگی کو متاثر کرنے کی مختلف وجوہات کے ساتھ ان میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر طاہر روبی،ڈاکٹر ناہید بانو اور ڈاکٹر عزیز نے وائلڈ لائف کنزرویشن پانی کے اندر موجود جانوروں کی اموات،نسل کشی اور انسانوں کے درمیان ہونے والی بیماریوں کے پھیلاؤ اور تدارک پر تفصیلی بات کی،آخر میں طالب علموں کے درمیان پوسٹر اور ماڈلز کے مقابلوں کے ساتھ واک بھی کی گئی۔