ملتان شہر، نادہند ہ سرکاری محکموں کو میپکو کی ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسدحماد نے کہا ہے کہ ماہانہ ریکوری اور لائن لاسز کے ٹارگٹس حاصل کرنے کے لئے آپریشنل اور سرکل افسران محنت کریں اور تمام سب ڈویژنوں میں نادہندگان سے واجبات/بقایاجات وصول کرنے کے لئے سرکاری تعطیلات میں بھی ریکوری مہم جاری رکھی جائے،ملتان شہر میں سرکاری محکموں کو2451ملین روپے کے ماہانہ بلوں /واجبات /بقایاجات کی ادائیگیوں کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے۔ واسا ملتان کے ذمہ 2ارب 30کروڑروپے، محکمہ جیل خانہ جات کے ذمہ10 کروڑ20لاکھ روپے اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ذمہ 4کروڑ90لاکھ روپے واجب الادا ہیں ان اداروں کو 31مارچ2023ء تک مہلت دی گئی ہے۔