رواں سال 4لاکھ 28 ہزار خراب میٹر تبدیل کرنیکا منصوبہ مکمل کیا، میپکو

March 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے رواں مالی سال 2022-23ء کے دوران 4لاکھ 28ہزار127خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا، تبدیل کیے گئے میٹرز میں 4لاکھ18ہزار950سنگل فیز، 9ہزار45تھری فیز اور 132ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں،میپکو کے مطابق جولائی 2022ء سے فروری2023ء کے دوران ملتان سرکل میں 32938، ڈی جی خان سرکل میں 22243، وہاڑی سرکل میں 33869، بہاولپور سرکل میں 143133، ساہیوال سرکل میں 41155، رحیم یار خان سرکل میں 60736، مظفرگڑھ سرکل میں 43470، بہاولنگر سرکل میں 28088اورخانیوال سرکل میں 22495میٹرز تبدیل کئے گئے۔