42 پتنگ فروش، 7پتنگ ساز گرفتار

March 27, 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے) سٹی ڈویڑن پولیس نے کریک ڈاون کرتے 42 پتنگ فروش ،7 پتنگ ساز گرفتار کر لیے۔ رواں ماہ سٹی ڈویڑن سے 188 پتنگ باز اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 10174 پتنگیں 285 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور لاکھوں مالیت کا خام مال برآمد کیا ۔، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سال 2022 میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، حادثات میں اموات کی شرح کو کم سے کم کیا جائے گا ۔