اذان دینے کی اجازت نہ دینے پر مؤذن کا بیدردی سے قتل

March 28, 2023

قاہرہ (نیوزڈیسک)اذان دینے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک ملزم نے مؤذن کو بیدردی سے قتل کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ کے علاقے الوردیان میں قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں مسجد کے مؤذن سے قاتل کے باپ نے اذان دینے کی اجازت مانگی تھی،قاتل کا خاندان کریمنل ریکارڈ کا حامل تھا اس لیے مؤذن نے قاتل کے باپ سے کہا کہ تم لوگ اس سعادت کے لائق نہیں ہو کہ اذان دو جس پر بیٹا مشتعل ہوگیا اور مسجد کے دروازے پر ہی موذن کو قتل کر دیا۔پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے دوسرے روزے کو عشا کی اذان دینا چاہی لیکن موذن نے منع کردیا جس کے بعد سے میرے والد مسجد بھی نہیں گئے تھے۔قاتل نے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ پھر میں اپنے بھائی کے ہمراہ موذن کے پاس گیا اور اپنے والد کی خواہش کا اظہار کیا جس پر موذن سے تکرار ہوگئی اور میں نے انھیں چاقو مار دیا۔