ارکان کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے، طالبان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

March 28, 2023

کابل (نیوز ایجنسیز)طالبان حکومت نے اقوام متحدہ سے اپنے ارکان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کردیا،ذبیح اللہ مجاہد نےکہا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں دباؤاور طاقت سےکوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، مذاکرات کا راستہ ہی بہتر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان ارکان کا اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل ہونا دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری دبا ڈالنے کے بجائے افغان نگراں حکومت سے بات چیت کرے ۔